0

کراچی: صدر کے علاقےمیں سڑک پر سیوریج کا پانی ابل پڑا، شہری پریشان

کراچی:: کراچی کے ضلع جنوبی صدر پارکنگ پلازہ کے اطراف ایک بار پھر گٹر ابل پڑے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی پارکنگ پلازہ میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تو منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ شہریوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سے سیوریج کا پانی بہہ رہا ہے، اب تک کوئی مرمت کا کام کرنے نہیں آیا، گندے پانی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں