کراچی:: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو 12 گھنٹے کیلئے گیس بحال کر دی گئی۔ گیس کی ترسیل صبح 8 بجے شروع کی گئی جو رات 8 بجے تک جاری رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کیلئے گیس بحال کر دی گئی۔ ایس ایس جی سی کومختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے جس کے باعث کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آئندہ کے شیڈول کا اعلان گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔