0

کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان اور کینیڈا کے مابین افتتاحی میچ ساڑھے6 بجے کھیلا جائے گا

لاہور:: کبڈی ورلڈ کپ کا آج سے لاہور میں آغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں شامل ہیں، افتتاحی میچ پاکستان اور کینیڈا کے مابین شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

سرکل اسٹائل کبڈی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا آج آغاز، افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہوں گے۔ پنجاب اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں سٹیڈیم لایا جائے گا۔

پولیس نے کبڈی کی ٹیموں کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے افسران اور جوانوں کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔
ایونٹ کے مقابلے فیصل آباد اور گجرات میں بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں