لاہور:: اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ زندگی جہد مسلسل کا نام ہے اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے صرف سوچنے تک محدود رہنے کے بجائے عملی قدم اٹھانا پڑتے ہیں، اتنے کم عر صے میں اتنی مقبولیت مل جائیگی اس کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا لیکن میں نے اس کیلئے بڑی محنت کی ہے اور یہ اسی کا پھل ہے۔
ایک انٹر ویو میں سجل علی نے کہا کہ اگر گھر والوں کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں اتنی کامیابیاں نہ سمیٹ سکتی۔ ہمیشہ دوسرے کیلئے اچھا سوچا اور دل میں کسی کیلئے بغض نہیں رکھتی، میرا خدا مجھے کبھی مایوس نہیں کرتا اور سکون ہی سکون میسر ہے۔