0

کالا دھن چھپانے والوں کیخلاف ایکشن، 239 ارب کے بانڈز فروخت کر دیئے گئے

کراچی:: کالا دھن بانڈز کی صورت میں چھپانے والوں کے خلاف حکومت کا سخت ایکشن کام کرگیا، چھ ماہ میں عوام نے 239 ارب روپے کے 40 ہزار والے بانڈز فروخت کر دیئے۔

عالمی ادارے فنانشئل ایکش ٹاسک فورس کی کڑی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت کا معیشت کو دستاویز کرنے کا عزم، جون 2019 میں 40 ہزار والے بانڈز کی بندش کا اعلان ہوا تو عوام نے دھڑا دھڑ بانڈز فروخت کرنا شروع کردیئے۔

چھ ماہ میں 239 ارب روپے کے 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز فروخت ہوئے اور نومبر کے اختتام تک سرمایہ کاروں کے پاس 20 ارب روپے کے 40 ہزار والے بانڈز باقی رہ گئےجبکہ مئی 2019 میں 40 ہزار مالیت کے 259 ارب روپے کے بانڈز عوام کے پاس تھے۔

دوسری جانب نام سے رجسٹرڈ 40 ہزار والے بانڈز میں سرمایہ کاری ساڑھے 11 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح بانڈز میں کُل سرمایہ کاری 952 ارب روپے سے کم ہوکر 720 ارب روپے تک باقی رہ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں