0

کابل میں یونیورسٹی کے قریب خود کش دھماکا، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی

کابل:: افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

کابل میں خود کش حملہ آور نے مارشل فہیم ملٹری یونیورسٹی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا، واقعے میں فوجی اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں