لاہور:: عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈینگی سے پنجاب کے تمام اضلاع متاثر ہوئے، ہماری حکومت کی ترجیح صحت مند معاشرے کا قیام ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈینگی کے باعث گزشتہ سال 350 افراد جاں بحق ہوئے، ڈینگی سے متاثرہ اضلاع کا خود دورہ کر چکا ہوں، امید ہے کانفرنس میں شریک تمام طبی ماہرین ڈینگی کی روک تھام سے متعلق موثر تجاویز دیں گے۔