اسلام آباد:: ڈپٹی سپیکرقاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 11 فروری کو سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت قاسم سوری کی درخواست پر کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی تھی، الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا الیکشن کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ قاسم سوری نے الیکشن کالعدم قرار دینے کےالیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔