0

ڈرامہ کمرشل ہو گیا، لکھاری،آرٹسٹ کے ہاتھ سے نکل چکا: صبا حمید

اسلام آباد:: اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ ڈرامہ کمرشل ہونے کی وجہ سے لکھاری اور آرٹسٹ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ وہ ڈراموں پر ہونے والی تنقید کو جائز نہیں سمجھتیں، ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں، آج بھی اچھے ڈرامے بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ آج ڈرامہ کمرشل ہونے کی وجہ سے لکھاری اور آرٹسٹ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، انہیں وہی کرنا ہے جو کہا جاتا ہے ۔

صبا حمید کا کہنا تھا کہ کسی بھی لکھاری کو اپنی مرضی سے لکھنے کی اجازت ہونی چاہیے لیکن کیا کیا جا سکتا ہے، جو مارکیٹ کی ڈیمانڈ ہے اس کے مطابق ہی چلنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں