Khalil-ur-Rehman Qamar 0

ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا معاوضہ 50 لاکھ ملا: خلیل الرحمان

لاہور:: ہدایت کار اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو’’ کا معاوضہ 50 لاکھ ملا اور انہوں نے ہر ڈرامے اور فلموں کابہتر معاوضہ حاصل کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں لکھاریوں کے ساتھ برتائو دیکھ کر افسوس ہوا اور انہوں نے اس وقت خود سے وعدہ کیا کہ وہ مصنف کے مقام کیلئے جدوجہد کرینگے جو ابھی تک جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ ‘‘میرے پاس تم ہو’’ شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے اور اس نے کئی ریٹنگ ریکارڈز قائم کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں