0

ڈاکو شہری سے آٹے کا تھیلا چھین کر فرار، مزاحمت پر کیا کچھ کیا؟ جان کر کوئی بھی گھبرا جائے

ملک میں آٹے کے بحران اور دکانداروں کی جانب سے اس کی من مانی قیمت وصول کیے جانے کے بعد ڈاکوؤں نے بھی آٹے کی لوٹ مار شروع کردی ہے۔

فیصل آباد کے علاقے قدرت آباد میں دو ڈاکوو¿ں نے ایک عرضی نویس سے 15 کلوگرام آٹے کا تھیلا چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے ہیں۔

عرضی نویس عمران حیدر نے تھانہ غلام محمد آباد میں آٹے کا تھیلا چھینے جانے کےخلاف باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے۔ درخواست گزار اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ دکان سے 15 کلو گرام آٹے کا تھیلا خرید کر اپنی موٹرسائیکل پہ رکھ کر گھر جارہا تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پہ سواردو ملزمان نے اسے روکا، تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آٹے کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق درخواست گزار عمران حیدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسے لوٹا گیا آٹے کا تھیلا واپس دلایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق علاقہ پولیس نے درخواست گزار سے عرضی وصول کرلی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں