اسلام آباد:: چینی صدر شی جن پنگ کا جلد ہی پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ مشیر خزانہ اور چینی کسفیر یاؤژنگ کے درمیان ملاقات میں دورے کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چین کے سفیر یاؤژنگ نے اہم ملاقات کی ہے جس میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے انتظامات سے متعلق بات چیت کی کی گئی۔
عبدالحفیظ شیخ کا چینی سفیر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت صدر شی جن پنگ کا پرتپاک خیر مقدم کرے گی۔ انہوں نے فنانشل ایکسن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں چین کے بھرپور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ چین کورونا وائرس کو قابو کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔