0

چین: کرونا وائرس کے سبب پابندیوں سے دیگر مریضوں کو مشکلات کا سامنا

بیجنگ:: کرونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں سے دوسرے بیمار افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چینی شہر جیوجیانگ میں خاتون اپنی 26 سالہ کینسر کی مریض بیٹی کو علاج کے لیے ہسپتال لے جانا چاہتی تھی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا، سکریننگ کے بعد اجازت ملی۔

جیو جیانگ شہر کے دریا پر اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے آئے جب ایک ماں اپنی بیٹی کو علاج کے لیے ہسپتال لے جانا چاہتی تھی لیکن پولیس چیک پوسٹ پر کھڑے اہلکاروں نے اسے اجازت نہ دی، چینی ماں کا کہنا تھا اس کی بیٹی کو علاج کی فوری ضرورت ہے، 26 سالہ کینسر کی مریضہ کمبل لپیٹ کر ہسپتال جانے کے انتظار میں بیٹھی تھی۔

آخر کار ایک گھنٹے کے بعد اجازت مل گئی اور انہیں سکریننگ کے بعد ایمبولینس میں بٹھا کر ہسپتال پہنچایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں