بیجنگ:: چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والے پراسرار کرونا وائرس کے کسیز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیدیا ہے۔
ادھر امریکا اور جاپان کے بعد آسٹریلیا اور نیپال سمیت دیگر ممالک نے بھی ائیرپورٹ پر اس پراسرار وائرس کی سکریننگ شروع کر دی ہے۔
چین کے قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس وائرس کے دو کیسز انسان سے دوسرے انسان میں منتقلی کی رپورٹس آئی ہیں جبکہ اب یہ وائرس اب ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھیلنا شروع ہو چکا ہے۔ بیجنگ اور شنگھائی سمیت دیگر شہروں میں بسنے والے افراد کو سانس کی تکالیف کی شکایت ہوئی ہے۔
ادھر تھائی لینڈ میں اور جاپان میں بھی ایسے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس وائرس متاثرہ افراد حال ہی میں چین ووہان سے واپس اپنے ممالک میں آئے تھے۔ یاد رہے کہ 2002ء میں چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے 774 افراد ہلاک ہوئے تھے۔