0

چین: بس سڑک پر اچانک پڑنے والے گڑھے میں جا گری، 6 افراد ہلاک، 16 زخمی

بیجنگ:: چین میں بس سڑک پر اچانک پڑنے والے گڑھے میں جا گری، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

چین میں ہسپتال کےباہر بس اسٹاپ پر زمین میں اچانک گڑھا پڑگیا جس سے بس اور پیدل چلنے والے افراد گڑھے میں جا گرے، حادثے میں چھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چین میں سڑکوں پر اچانک گڑھے پڑنا معمول بن چکا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام ان حادثات کی وجہ بن رہا ہے جس کا حل جلد تلاش کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں