کراچی:: چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر دو روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی کلو قیمت 79 روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گندم اور آٹا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد ایک مرتبہ پھر چینی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد چینی کی نئی قیمت 79 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
صدر ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ طلب میں اضافے کے باعث کیا گیا۔
اس سے قبل حکومت نے بحران کے پیش نظر 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پہلے ایکسپورٹ، اب امپورٹ، پہلے گندم، اب چینی، بدانتظامی عوام پر بھاری پڑنے لگی، ملک میں آٹے کے بعد چینی بحران کا خدشہ ہے، حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چینی کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
وزارت صنعت و پیداوار نے تجویز دی ہے کہ چینی کے ذخائر برقرار رکھنے کیلئے چینی درآمد کرنے کیساتھ برآمد کا باقی کوٹہ بھی روک لیا جائے۔وزارت تجارت 11 لاکھ چینی کی برآمد کا کوٹہ روکنے کے لیے سمری ای سی سی کو پیش کرے۔ فیصلہ وزیر اعظم نے عوامی مشکلات کے پیش نظر چینی کی قیمتوں میں اضافے اورمصنوعی قلت کےتدارک کے لیے کیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے چینی کی ہفتہ وار قومی ریٹیل پرائس 79روپے کلو ہے۔ چینی کی بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق یہ قیمت اس وقت 62.60 روپے فی کلو گرام ہے، وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو 3لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا ہے