0

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے

اسلام آباد:: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا یہ پہلا دورہ تھا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ انہوں نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں