0

چھ ماہ کے دوران حکومت کے مقامی قرضے بھی مزید 1017 ارب روپے بڑھ گئے

کراچی:: چھ ماہ کے دوران حکومت کے مقامی قرضے مزید 1017 ارب روپے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق کُل مقامی قرضوں کا حجم 33 ہزار 717 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جون سے دسمبر 2019 کے دوران مقامی قرضے 3 فیصد اضافے سے 33 ہزار 717 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ کہ دسمبر 2018 کے اختتام پر مقامی قرض 27 ہزار 455 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہ میں مقامی قرضوں میں 523 ارب روپے کمی بھی ریکارڈ کی گئی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2018 سے دسمبر 2019 کے دوران مقامی قرض 6 ہزار 262 ارب روپے بڑھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت اخراجات میں کمی کی کوششیں کر رہی ہے، اس لئے آنے والے دنوں میں مقامی قرضوں کے حجم میں کمی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں