0

چودھری نثار طبی معائنے کے لیے آج برطانیہ جائینگے

اسلام آباد:: سینیئر سیاستدان چودھری نثار آج برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کروائیں گے، ایک ہفتہ قیام کے بعد وطن واپسی کریں گے

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی لندن میں سیاسی ملاقاتوں کا کوئی امکان نہیں ، رپورٹ کے مطابق چودھری نثار کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں جس میں خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ لندن موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش کی جائے گی جس کیلئے شہباز شریف اور اسحاق ڈار راہ ہموار کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار، چودھری نثار کو مشورہ دیں گے کہ وہ نوازشریف کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جائیں اور بیگم کلثوم کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت کریں، چودھری نثار اگر اس پر راضی ہوگئے تو برف پگھلنا شروع ہو جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں