اسلام آباد:: وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چمن اور طورخم بارڈر کو پورا ہفتہ کھلا رکھا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ہفتہ والے دن پیدل آنے جانے والوں کے لیے مختص ہوگا،
وزارت داخلہ کے پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن کے مطابق بارڈرز کھولنے کا فیصلہ نیشنل کووارڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کیا گیا، وزارت داخلہ نے ایف آئی اے، ایف سی، کے پی اور ایف سی بلوچستان کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق کورونا ایس او پیز کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔