سنتیاگو:: چلی میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، دارلحکومت سنتیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی توپ چلائی، نوجوانوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ دونوں جانب سے ہونے والے تشدد سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ جنوبی امریکی ملک میں صدر کی معاشی پالیسیوں کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج جاری ہے، حکومت کی جانب سے کوششوں کے باوجود عوام اپنے روزمرہ اخراجات پورے نہیں کر پا رہے جس کے سبب وہ کئی ماہ سے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بدترین معاشی عدم مساوات کے سبب مظاہرین عوام دوست اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم حکومت اس سمت میں کوئی پیش رفت کرتی دکھائی نہیں دیتی۔