0

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق کی طبیعت بگڑ گئی

کراچی:: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نعیم الحق کی طبیعت بگڑ گئی۔

مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق گزشتہ چند دنوں سے بیمار ہیں، انہیں کینسر ہے اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں داخل ہونے والے پی ٹی آئی سینئر رہنما نعیم الحق کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ نعیم الحق کو کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب صدیقی اور ایم پی اے شہزاد قریشی نے نعیم الحق کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آفتاب صدیقی اور شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ قوم پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کی صحت کاملہ اور درازی عمر کی دعا کرے۔ کیونکہ نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے بااعتماد ساتھی اور پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں