کراچی:: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ آج کراچی ڈیفنس میں عصر کے بعد ادا کی جائے گی، پارٹی رہنما کے انتقال پر صدر مملکت، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، اپوزیشن لیڈر، وفاقی صوبائی وزرا نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے بھی بلند درجات کیلئے دعا کی۔
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ آج کراچی ڈیفنس خیابان اتحاد کی مسجد عائشہ میں عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ گھر پر تعزیت کیلئے پارٹی رہنما ؤں اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔۔
سینئر رہنما کے انتقال پر صدر عارف علوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا نعیم الحق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا نعیم الحق کینسر سے بہادری کیساتھ لڑے۔
فردوس عاشق نے کہا وزیراعظم کے معاون خصوصی کےانتقال سے پیدا ہونے والاخلا پر نہیں ہو گا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نعیم الحق کی وفات کو بڑا نقصان قراردیا۔ وزیرداخلہ بریگیڈئر اعجاز شاہ ،،کہا مشکل کی گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ فواد چودھری نے کہا، بڑے بھائی کی طرح تھے، ہمیشہ یاد رہیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دیرینہ دوست سے محروم ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاہل خانہ سے تعزیت کی اور نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کراچی جائیں گے۔
معاون خصوصی کے انتقال پر گورنر چودھری سرور، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہیٰ، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، شفقت محمود سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔