PCB 0

پی سی بی کا بنگلہ دیش اور پی ایس ایل سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

لاہور:: پاکستان کرکٹ بورڈ کا بنگلہ دیش اور پی ایس ایل سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ، قومی کرکٹرز کے ٹیسٹ اگلے ہفتے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے، شاداب خان، وہاب ریاض اور محمد عامر کے لیگ کھیلنے میں مصروف تینوں کے ٹیسٹ بیس اور اکیس جنوری کو ہونگے۔

کون کتنا ہے فٹ، کھلاڑیوں کا ایک اور امتحان اگلے ہفتے شروع ہو گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے ٖفٹنس ٹیسٹ چھ اور سات جنوری کو ہونگے۔ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک کریں گے۔ ہر کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ پانچ حصوں پر مشتمل ہوگا، جو معیار پر پورا نہ اترا 15 فیصد جرمانہ بھی ہو گا ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں بھی تنزلی ہو گی۔

لیگ میں مصروف تین کرکٹرز محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان ابتدائی طور پر فٹنس ٹیسٹ نہیں دینگے۔ تینوں کے ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو کیے جائیں گے۔ اے کیٹگری میں بابر اعظم یاسر شاہ اورسرفرازاحمد شامل ہیں۔ بی میں سات اور سی کیٹگری میں نو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں