0

پی ایس ایل 5 کیلئے محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان برقرار نہ رکھے جانے کا امکان بڑھ گیا۔

پی ایس ایل 5 کیلئے محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان برقرار نہ رکھے جانے کا امکان، آل راونڈر گزشتہ سیزن میں چند ہی میچز کے بعد زخمی ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، بلے باز سہیل اختر کو ٹیم کی کپتانی کی ذمے داری دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 5 کیلئے اپنا کپتان بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور قلندرز کیلئے پی ایس ایل کے علاوہ دیگر ٹورنامنٹس میں کپتانی کرنے والے سہیل اختر کو پی ایس ایل 5 کیلئے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ س حوالے سے باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ میچ فیکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ شرجیل خان کی 3 سال بعد پاکستان سپر لیگ میں واپسی ہوئی ہے۔ شرجیل خان کو کراچی کنگز نے منتخب کر لیا ہے۔ شرجیل خان کو گولڈ کیٹیگری کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ گولڈ کیٹیگری میں شامل سہیل تنویر کو ملتان سلطانز نے منتخب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں