0

پی ایس ایل 5 سے قبل ترک سفیر بھی کرکٹ فیور میں مبتلا، پشاور زلمی کے فین نکلے

لاہور:: پی ایس ایل فائیو سے قبل غیر ملکی سفیر بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہو گئے، پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے پشاور زلمی شرٹ پہنے تصاویر کھنچوا کر کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو سے قبل جہاں پاکستان میں کرکٹ شائقین پرجوش ہیں اور ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں غیر ملکی سفیر بھی اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ برادر اسلامی ملک ترکی کے پاکستان میں سفیر مصطفی یرداکل پشاور زلمی کے فین ہیں۔ معزز سفیر نے پشاور زلمی شرٹ کے تصاویر کھنچوا کر کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مصطفی یرداکل نے کہا کہ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی ترکی کے صدر طیب اردغان سے ملاقات اور اس شرٹ نے پشاور زلمی کو ترکی میں شہرت دلائی ہے۔ اس سے قبل ترکی کے دو کرکٹرز کی پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ موجودگی اور ٹریننگ نے ان کے ملک میں کرکٹ کو فروغ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں