لاہور:: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 2020ء کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز نوجوان بلے باز روحیل نذیر اور ذیشان اشرف نے کیا۔
ملتان سلطانز کو پہلا نقصان روحیل نذیر کی صورت میں اٹھانا پڑی، نوجوان بیٹسمین 14 گیندوں پر 14 رنز بنا کر راحت علی کا نشانہ بن گئے۔
اس وقت ملتان سلطانز نے 11 اوورز میں 90 رنز بنا لیے ہیں، ذیشان اشرف 51 جبکہ شان مسعود 21 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پی ایس ایل کے اہم میچز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے دستبردار ہونے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا البتہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی (معین علی اور روی بوپارہ) اور ساؤتھ افریقا کے باؤلر عمران طاہر نے شرکت کی۔
ملتان سلطانز سکواڈ: روحیل نذیر، ذیشان اشرف، شان مسعود (کپتان)، معین علی، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمران طاہر اور محمد عرفان
پشاور زلمی سکواڈ: کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، عمر امین، شعیب ملک، عادل امین، حماد اعظم، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور محمد عامر خان

