لاہور:: پی ایس ایل میں آج آخری دو گروپ میچ کھیلے جائیں گے، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہو گا، ٹاپ فور میں رسائی نے مقابلوں کو سنسنی خیز بنا دیا۔
کرونا وائرس سے متاثرہ سپر لیگ کے سپر مقابلے، آج لاہور اور کراچی میں اہم مقابلے ہوں گے، سرفہرست ملتان سلطانز اور سرپرائز کم بیک کرنے والے لاہور قلندرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں یہ پہلا مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔
دن کا دوسرا اور آخری گروپ میچ شہر قائد میں شیڈول ہے، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔ کنگز کو میزبان ہونے کا مان جبکہ گلیڈی ایٹرز پر اعزاز کے دفاع کا بوجھ ہو گا۔
چاروں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، بدقسمتی سے دونوں شہروں کے خالی میدانوں میں کرکٹر اِن ایکشن ہوں گے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کا ٹارگٹ، میچز اپنی اہمیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہیں۔ آج کے میچز کے بعد سیمی فائنلسٹ ٹیمیں” فائنل “ہو جائیں گی۔

