کراچی:: نیشنل کرکٹ سٹیڈٰم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دیدی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرفراز احمد سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو قیادت کے منصب پر فائز کیا ہے۔
دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن، جیسن روئے، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد نواز، بین کٹنگ، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ٹائمل ملز جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان سمیت کولن انگرام، فلپ سالٹ، ڈیوڈ ملان، آصف علی، لیوک رونکی، ڈیل اسٹین، فہیم اشرف اور عماد بٹ جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔