0

پی آئی اے کی پرواز میں 2 مسافر گتھم گتھا، لندن پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد:: لندن سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں 2 مسافر گتھم گتھا ہوگئے، لندن پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔
قومی ایئر لائنز کی پرواز پی کے 786 میں نشے میں دھت دونوں مسافر آپس میں لڑ پڑے، طیارے کے اندر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے دیگر مسافروں کو پریشان کر دیا، اس وقت طیارہ ٹیکسی وے پر تھا۔

مسافروں کی شکایت پر کپتان نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے پولیس طلب کی، جس کے بعد لندن پو لیس نے طیارے میں سے دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ پی آئی نے مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں