0

پی آئی اے کی پرواز میں مسافروں اور عملے نے ایکدوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی

لاہور:: لاہور سے لندن جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں مسافروں اور عملے نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ ہیتھرو ائیرپورٹ اترتے ہی دونوں مسافروں کو لندن پولیس نے حراست میں لے لیا۔

لاہور سے لندن جانیوالی پی آئی اے پرواز میں مسافروں اور عملے کے درمیان جھگڑا ہوا، دوران پرواز دو مسافر بنا ادائیگی کے بلک ہیڈ نشستوں پر جا بیٹھے، کیبن کریو عملے نے مسافروں کو بلک ہیڈ نشستوں سے اٹھ کر واپس اپنی نشستوں پر جانے کا کہا تو تکرار شروع ہوگئی۔

عملے نے کپتان کو مسافروں کی شکایت کی جس کی اطلاع لینڈنگ سے قبل ہیتھرو ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کو کر دی گئی۔ مسافروں اور کیبن کریو کی تکرار بڑھنے پر دونوں فریق آپس میں الجھ پڑے، پرواز کے ہیتھرو ائیرپورٹ اترتے ہی دونوں مسافروں کو لندن پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں