لاہور:: احتساب عدالت نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ن لیگی رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کر دی۔
پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی، جیل حکام نے خواجہ سلیمان کو احتساب عدالت میں پیش کردیا، خواجہ سعد رفیق اسلام آباد اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے پیراگون سوسائٹی کے سابق ڈٓائریکٹر قیصر امین بٹ کے خواجہ برادران سے متعلق بیان کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی، اور وکلائے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی۔