کراچی:: پیداواری لاگت میں کمی کے اقدامات اور بروقت ری فنڈز جاری نہ کیے گئے تو برآمدات روک دیں گے۔ صنعتکاروں نے حکومت کو دھمکی دے دی۔
شرح سود میں کمی، سیلز ٹیکس کے خاتمے، زیرو ریٹ کی بحالی، گیس بجلی کی قیمتوں میں کمی، بروقت ری فنڈز کے اجراء جیسے مطالبات لئے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان ہوزری ایسوسی ایشن کے نمائندگان کراچی پریس کلب پہنچ گئے۔ کہتے ہیں حکومت کے بار بار یوٹرن سے پریشان ہیں، وزیراعظم کا وژن کچھ اور وزاء کا کچھ اور ہے، ایسے حالات میں برآمدات کیسے بڑھ سکتی ہیں۔
صنتکاروں کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی سے مسائل کاحل نہ نکالا تو برآمدات روک دی جائیں گی، صنعتکاروں کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں صنعتیں منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔