لاہور:: پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر صارفین کو آج آٹھ بجے صبح سے اتوار کی رات آٹھ بجے تک دستیاب ہو گی، صارفین نے اپنی گاڑیوں میں گیس بھروانے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کا رخ کر لیا۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو آج سے 4 روز کے لیے گیس فراہمی شروع کر دی ہے۔ شیڈول کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ سی این جی اسٹیشنز پر آج صبح آٹھ سے اتوار کی رات آٹھ بجے تک گیس فراہم کرے گی۔
فیصلہ سردی کی شدت میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔