پشاور:: پشاور میں آٹے اور دیگر اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کے بعد سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، شہری کہتے ہیں حکومت گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرے۔
پشاور میں دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، مٹر300، ٹماٹر160، بھنڈی 250، لہسن 350، ادرک 380، کریلہ 150، پیاز90، آلو60 اورشملہ مرچ 300 روپے فی کلوفروخت ہو رہی ہے۔
سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری بھی پریشان ہو گئے ہیں، کہتے ہیں منڈی میں سبزی کی خریداری بھی مشکل ہوگئی ہے۔ سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے منڈیوں میں بولی کے عمل کی نگرانی بھی کی جاتی ہے تاہم اس کے بھی خاطر خواہ نتائج مرتب نہیں ہورہے۔