0

پرویز الٰہی نے کبھی وزیراعلی بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا: چودھری سرور

لاہور:: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی نے کبھی وزیراعلی بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، حکومتی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اتحادیوں سے بات چیت جاری رہے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین بھی پارٹی کا حصہ ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں، حکومت کے ہر اچھے اقدام میں کریڈٹ صرف تحریک انصاف کو ہی نہیں اتحادیوں کو بھی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں، اتحادیوں سے رابطے میں ہیں، پریشانی والی کوئی بات نہیں، اپوزیشن کے اندازوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، حکومت متحد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں