اسلام آباد:: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ جاں بحق کیمرہ مین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔ ترکی میں زلزلے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، مصیبت کی گھڑی میں مسلم ملک کی عوام کیساتھ ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو پندرہ ماہ کے دوران مسائل ورثے میں ملے، انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ کیمرہ مین کے بھائی کو وزارت اطلاعات میں نوکری دی جائے گی۔ وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم میں ان کی فیملی کے لیے گھرکا بندوبست بھی کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات کا جائزہ لینا ضروری ہے، جاں بحق کیمرہ مین کی فیملی کودس لاکھ روپیہ دیں گے۔ جاں بحق کیمرہ مین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ترکی میں آنے والے زلزلے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، مصیبت کی گھڑی میں ترکی عوام کیساتھ ہیں۔ وہاں کی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی ہمارا دوست ملک ہے، ترکی زلزلہ پر وزیراعظم نے دکھ کا اظہارکیا ہے۔