لاہور:: سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک بھر میں 111806 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5347 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 9 ہلاکتیں ہوئیں۔
اعدادوشمار کے مطابق اب تک پورے پاکستان میں 201 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر چکے ہیں جبکہ 2073 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
صوبہ پنجاب اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4255 تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 3052، صوبہ بلوچستان میں 465، خیبر پختونخوا میں 1276، گلگت بلتستان میں 281، آزاد کشمیر میں 51 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 185 کنفرم مریض ہیں۔
اموات کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 66، صوبہ پنجاب میں 49، اسلام آباد میں 3، صوبہ بلوچستان میں 6، خیبر پختونخوا میں 74 اور گلگت بلتستان کے 3 شہری اس مرض میں مبتلا ہو کر موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر سے ابھی تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
صوبہ پنجاب کی صورتحال
لاہور میں کورونا کے مزید 29 نئے کیس سامنے آ گئے جس کے بعد شہر میں مریضوں کی تعداد 629 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر میں اب تک 4 ہزار 195 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق1857 رائیونڈ سے منسلک افراد، 1498عام شہری، 743 زائرین اور 97 قیدی وائرس کا شکار ہیں۔ کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان میں 9، بھکر میں 2، فیصل آباد، قصور اور بھکر میں ایک ایک قیدی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رائے ونڈ مرکز میں 577، شیخوپورہ 12، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 145، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 30، اٹک 6، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں اب تک تصدیق ہو چکی ہے۔
ننکانہ 26، گجرات 10، گوجرانوالہ 21، رحیم یار خان 45، بھکر 63، خوشاب 23، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 22، لیہ 38، مظفر گڑھ 61، ناروال 26، بہاولنگر 13، فیصل آباد میں 18 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا بتانا ہے کہ خانیوال 6، ملتان میں 118، ساہیوال 8، اوکاڑہ 2، بہاولپور میں 39 اور لودھراں میں 76 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ننکانہ 1، قصور 10، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 157، جہلم 33، اٹک 11،چکوال 4، گوجرانوالہ 65، سیالکوٹ 56، ناروال 5، گجرات میں 154 شہریوں میں تصدیق ہو چکی ہے۔
علاوہ ازیں حافظ آباد 11، منڈی بہاء الدین 12، ملتان 31، خانیوال 1، وہاڑی 35، فیصل آباد 37، چینیوٹ 8، ٹوبہ 7، جھنگ 10، رحیم یار خان 44، سرگودھا میں 19 شہریوں میں تصدیق ہوئی ہے۔
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک کل 45 اموات، 702 افراد صحتیاب جبکہ 17 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

