اسلام آباد:: پاکستان نے رعد ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رعد ٹو چھ سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوگیشن سسٹم نصب ہے، میزائل ہدف کو 100 فیصد نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل رعد ٹو جنگی طیارے سے فائر کیا گیا، کروز میزائل نے زمین پر ہدف کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی نے میزائل تجربہ دیکھا اور سائنسدانوں، انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی دفاعی صلاحیت کے حوالے سے بڑا قدم ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مبارکباد دی۔