0

پاکستان میں کورونا وائرس کے 14514 کنفرم مریض، اموات 312 ہوگئیں

لاہور:: پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 14514 جبکہ ہلاکتیں 312 ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں 157223 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6417 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 435 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 3233 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔

صوبہ پنجاب میں اس وقت 5730 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 5291، اسلام آباد میں 261، صوبہ بلوچستان میں 853، خیبر پختونخوا میں 1984، آزاد کشمیر میں 65 جبکہ گلگت بلتستان کے 330 کنفرم کیس ہیں۔

اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 104 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 92، صوبہ پنجاب میں 95، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 14 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 35، بلوچستان کے 176، گگت بلتستان کے 222، اسلام آباد کے 36، خیبر پختونخوا کے 533، صوبہ پنجاب کے 1306 اور صوبہ سندھ کے 925 شہری شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں