0

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری،وبا سےمتاثرافراد کی تعداد 2458 ہوگئی

لاہور:: پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2458 ہو چکی ہے۔ صوبہ پنجاب اس وبا سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 928 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اب تک اس وبا میں مبتلا 35 افراد کی جانیں جا چکی ہیں، 10 کی حالت تشویشناک جبکہ 126 صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 76 نئے کیس سامنے آئے جبکہ دو اموات ہوئیں۔

دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو سندھ 783، گلگت بلتستان 190، خیبر پختونخوا 311 اسلام آباد 68، بلوچستان 169، جبکہ آزاد کشمیر میں 9 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں