0

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری، 13106 افراد متاثر، 272 اموات رپورٹ

لاہور:: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 13106 ہو چکی ہے جبکہ 272 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک پاکستان میں 144365 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6218 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، 383 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 3 اموات سامنے آئیں۔ اب تک 2866 لوگ مکمل صحتیاب ہو کر واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

صوبہ پنجاب کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 5378 شہریوں کا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 4615، اسلام آباد میں 235، خیبر پختونخوا میں 1793، صوبہ بلوچستانمیں 722، گلگت بلتستان میں 308 جبکہ آزاد کشمیر کے 55 شہری اس مرض سے متاثر ہیں۔

صوبہ سندھ میں 81، صوبہ پنجاب میں 81، اسلام آباد میں 3، صوبہ بلوچستان میں 11، خیبر پختونخوا میں 93، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ آزاد جموں وکشمیر سے ابھی تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

صوبہ پنجاب کی صورتحال

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اب تک صوبے میں 71726 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 5378 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 768 زائرین، 86 قیدی، تبلیغی اراکین 1922 اور بغیر قرنطینہ کے مریضوں کی تعداد 2602 ہے۔ اب تک 81 افراد کی اموات ہو چکی ہیں، 1126 صحتیاب ہوئے جبکہ 28 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس وقت لاہور میں 1187، ننکانہ صاحب میں 12، قصور میں 57، شیخوپورہ میں 19، راولپنڈی میں 280، جہلم میں 55، اٹک میں 19، چکوال میں 4، گوجرانوالہ میں 123، سیالکوٹ میں 101، نارووال میں 15، گجرات میں 221، حافظ آباد میں 26 جبکہ منڈی بہاءالدین میں 30 کنفرم مریض ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اپنئ ٹویٹ میں بتایا کہ اس کے علاوہ ملتان 47، خانیوال 6، وہاڑی 49، فیصل آباد 52، چنیوٹ 11، ٹوبہ ٹیک سنگھ 7، جھنگ 38، رحیم یار خان 62، سرگودھا 43، میانوالی 20، خوشاب 12، بھکر 10، بہاولنگر 10، بہاولپور 18، لودھراں 3، ڈی جی خان 26،مظفر گڑھ 18، لیہ 2، ساہیوال 2، اوکاڑہ 10 جبکہ پاکپتن میں 7 مریض زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں