0

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کی رنگارنگ تقریب کا آغاز ہو گیا

کراچی:: کراچی میں پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب شروع ہوگی ہے۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نیشنل سٹیڈیم میں‌ موجود ہے جبکہ گھروں‌ میں‌ بیٹھے لوگ بھی ٹیلی وژن پر لائیو تقریب دیکھ رہے ہیں.

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والی سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں استاد راحت فتح علی خان، سجاد علی، آئمہ بیگ اور دیگر گلوکار آواز کا جادو جگایا۔

افتتاحی میچ سے قبل ہی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ پہلی بار تمام میچز پاکستان میں ہونے پر شائقین کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ کھیل کے میدان آباد ہونے پر پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی کے رنگ بکھر گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا پی ایس ائل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ شائقین کراچی کو پورے میچز پاکستان میں کرانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ اہل کراچی کو مبارک ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا سفر آسان نہیں تھا۔ پی سی بی اور ان کے چیئرمین احسان مانی کا تعاون پر شکر گزار ہوں۔ ہم پی ایس ایل فائیو کو کامیاب کروائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ تمام ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائیو میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس موقع پر میں وفاق، صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ سپانسر کا بھی شکر گزار ہوں۔
احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔ 17 مارچ 2019ء کو پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کرانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا۔ اگلے سال پشاور میں بھی میچوں کا انعقاد کرائیں گے۔

پہلے معرکے میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں جوڑ پڑے گا۔ کیپٹن سرفراز احمد ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ کپتان شاداب خان بھی اپنی ٹیم کی فتح کیلئے پرعزم ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور تمام میچوں میں مفت خوروں کی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فری پاسز اور ٹکٹ نہ لینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کوئی افسر یا ملازم فری پاسز کیلئے پی سی بی سے رجوع نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں