0

پاکستان سپر لیگ فائیو کی بہاریں عروج پر، کراچی میں آج میدان سجے گا

کراچی:: پاکستان سپر لیگ فائیو کی بہاریں عروج پر ہیں، کراچی میں آج میدان سجے گا۔ مقابلہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈایٹرز کے درمیان ہے۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائیو کا شور، کوئی فیملی کیساتھ تو کوئی دوستوں کے ساتھ میچ انجوائے کرے گا، کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹرز پرجوش ہیں تو کوئٹہ کے بھی متوالوں نے اپنی ٹیم کیساتھ محبت کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل کا میلہ آج نیشنل سٹیڈیم میں سجے گا جس میں 350 فنکار پرفارمنس پیش کریں گے، افتتاحی تقریب میں معروف سنگرز راحت فتح علی، ابرارالحق، سجاد علی، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ تقریب کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ اور دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات 9 بجے آپس میں ٹکرائیں گی، کل 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا جوڑ پڑے گا جبکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پی ایس ایل 5 کا تیسرا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں