0

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات کا آج سے آغاز

اسلام آباد:: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اہم دور آج شروع ہو گا، منی بجٹ لانے یا 200 ارب روپے کے ٹیکسز اقدامات کے ساتھ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکومت کے ساتھ پالیسی سطح پر مذاکرات میں ریگولیٹری باڈیز نیپرا اور اوگرا کو آزادانہ کام کرنے کی شرط کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویز بھی زیرغور آئیں گی، پاور سیکٹر کیلئے نئے سلیب متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ لانے یا 200 ارب روپے کے ٹیکسز، ایف بی آر کیلئے نظرثانی ٹیکس ہدف اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ پر بات چیت ہو گی، نقصان زدہ اداروں کی نجکاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا، سٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ اور شرح سود کے اعدادوشمار آئی ایم ایف کو فراہم کردیئے، مذاکرات کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں