0

پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ: طیب اسلم نے مردوں کا ٹائٹل جیت لیا

لاہور:: پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پاکستان کے طیب اسلم نے مردوں کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرینا ہوٹلز ہواوے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 2019ء کے دوران پاکستانی طیب اسلم نے اپنے ہم وطن کھلاڑی فرحان محبوب کو زیر کر لیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ کے دوران زبردست کھیل دیکھنے کو ملا، میچ سنسنی خیز مرحلے میں بھی پہنچ گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پاکستان کے طیب اسلم نے مردوں کا ٹائیٹل جیت لیا فائنل میں طیب اسلم نے ہم وطن فرحان محبوب کو ہرایا طیب اسلم کی جیت کا سکور 8 – 11 , 11 – 13 اور 4 – 11 رہا۔

یاد رہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کی طرف سے سرینا ہوٹلز ہواوے پاکستان انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، یہ ایونٹ 15 دسمبر سے شروع ہوا جو آج 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گیا۔

اس ٹورنامنٹ کے دوران ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی، غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق آسٹریا، مصر، جرمنی، ہانگ کانگ، اردن، ملائیشیا، پرتگال، سوئٹزر لینڈ اور امریکا سے ہے۔

پہلے سیمی فائنل کے دوران ورلڈ رینکنگ میں 101 نمبر پر براجمان مصر کے ہانا موتاز نے اپنے ہم وطن کو یوسف ابراہیم ، جو عالمی رینکنگ میں 43 ویں نمبر پر ہیں، کو ہرایا تھا، فاتح کھلاڑی کا سکور 11-8، 16-14، 2-11، 5-11، 12-10 سے ہرایا تھا، یہ میچ 50 منٹ تک جاری رہا۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی طیب اسلم نے، جو عالمی رینکنگ میں 60 ویں نمبر پر ہیں، مصر کے محمد الشیربانی کو ، جو ورلڈ رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر ہیں، کو پچھاڑا تھا، قومی فاتح کھلاڑی کا سکور 11-6، 11-9 اور 11-6 تھا۔ جبکہ یہ میچ محض 23 منٹ چل سکا اور اس میں فیصلہ ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں