0

پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

لاہور:: وزیر اعلیٰ پنجاب نے پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیکر سی سی پی او لاہور سے رپور ٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سخت ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کو نہ روکنا متعلقہ پولیس کی غفلت ہے، سردار عثمان بزدار نے غفلت کے ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلی کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں