کراچی:: حکومتی کوششوں کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات بیرون ممالک ایکسپورٹ کی گئیں۔
ادرہ شماریات کے مطابق دسمبر 2019 میں 1 ارب 14 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد ہوئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی مہینے میں 1 ارب 13 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل مصںوعات برآمد ہوئی تھیں۔
دوسری جانب جولائی سے دسمبر 2019 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات صرف 4 فیصد اضافے سے 6 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی، چھ ماہ میں نیٹ ویئر کی برآمدات 7 فیصد اضافے سے 1 ارب 58 کروڑ ڈالر، بیڈ ویئر کی برآمدات 3 فیصد اضافے سے 1 ارب 19 کروڑ ڈالر اور گارمنٹس کی برآمدات 12 فیصد اضافے سے 1 ارب 41 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ سوتی کپڑے کی برآمدات 4 فیصد کمی کے بعد 1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔