0

ویٹ لفٹنگ ورلڈکپ: چینی خاتون کھلاڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

بیجنگ:: ویٹ لفٹنگ ورلڈ کپ کے دوران چینی کھلاڑی نے عالمی ریکارڈ توڑنے کے بعد نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چین کے شہر تیانجن میں آئی ڈبلیو ایف ورلڈ کپ میں خواتین کے 64 کلوگرام کیٹیگری مقابلے ہوئے۔

مقابلے کے دوران چینی خاتون کھلاڑی ڈینگ وائی نے 117 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف دیگر کھلاڑیوں سے برتری حاصل کی بلکہ 116 کلو گرام اٹھانے کا سابقہ عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
عالمی ریکارڈ توڑنے کے بعد انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ توڑنا میرے لئے حیرت کی بات ہے کیونکہ پریکٹس کے دوران یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوسکے گا تاہم کوشش جاری رکھی، نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنا میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں