0

ون ڈے کی تازہ رینکنگ: بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار

لاہور:: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کی تیسری پوزیشن، بولنگ محمد عامر ترقی کر کے ساتویں نمبر پر آ گئے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے بعد جاری رینکنگ میں پہلی 5 بیٹنگ پوزیشنز میں کوئی فرق نہیں پڑا، بابر اعظم تیسرے پر برقرار ہیں، کین ولیمسن ترقی کر کے چھٹے پر آ گئے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ساتویں، اوپنر ڈیوڈ وارنر کی تنزلی ہوئی ہے، جونی بیرسٹو 3 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔

باؤلنگ میں ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، محمد عامرنے ترقی کر کے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں